[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاک ﷺ ***
سرکارﷺ کے کرم سے ہی بچنا بھنور میں ہے
گرداب زندگی کا انہیںﷺ کی نظر میں ہے
آقاﷺ کے در سے پاتے ہیں سارے ہی روشنی
آقاﷺ کا سب کرم ہی بقائے بشر میں ہے
آقاﷺ کا نور پھیلا ہے عالم میں جا بجا
دنیا کی روشنی سبھی مدنی نگر میں ہے
آقاﷺ سے ہم نے پائی ہے جیون کی ہر عطا
آقاﷺ کے گرد سارا ہی عالم سفر میں ہے
کونین نے ہے پائی شفاعت حضورﷺ کی
عالم یہ سارا آپﷺ کے حلقہ اثر میں ہے
ان خاص اہل ذوق محبت کی بات کیا
ہر پل مدینہ پاک ہی جن کے گزر میں ہے
عالم ہے ماہتاب بدولت حضورﷺ حق
ہر آن نور آپﷺ کا سورج قمر میں ہے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاک ﷺ ***
چھا گئے آپﷺ سہارا کر کے
سارے عالم میں اجالا کر کے
ایسے واپس تھا بلایا سورج
اپنی انگلی سے اشارہ کر کے
آپﷺ راضی نہ ہوئے مالک سے
اپنی امت کا خسارہ کر کے
رب سے آقاﷺ نے شفاعت مانگی
سب کی بخشش کا ارادہ کر کے
دل نے پائی ہے عجب سی راحت
سبز گنبد کا نظارہ کر کے
میرے آقاﷺ نے دکھایا مالک
سارا کونین سہانا کر کے
میرے آقاﷺ نے بچایا سب کو
ہر نخوست کا مداوا کر کے
اپنی امت کی شفاعت کی حق
آپﷺ نے خاص تقاضا کر کے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** کربل کربل ***
چاہت کا کبھی ایسے سمندر نہیں دیکھا
کربل سا کبھی پہلے تو منظر نہیں دیکھا
اس فخر سے میداں میں جگر کوشے اتارے
ایسے کہیں اصغر کہیں اکبر نہیں دیکھا
جیتا ہوا کربل بھی محبت میں جو ہارے
ایسا تو زمانے میں سکندر نہیں دیکھا
حاکم تو لٹیرے ہیں بہت پہلے بھی دیکھے
شبیر سا عالم نے بھی رہبر نہیں دیکھا
تن من یہاں وارے جو شہادت پہ مسلسل
دنیا نے کہیں اور وہ قلندر نہیں دیکھا
لاچار تو دیکھے ہیں بہت قبر میں جاتے
ایسا تو کبھی شوق مکرر نہیں دیکھا
باطل سے لڑے شوق شہادت میں کہیں حق
تاریخ نے ایسا کبھی لشکر نہیں دیکھا
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارکﷺ ***
عالم نے ہے سیکھا سب آقاﷺ کے زمانے سے
جیون میں ہے سب پایا آقاﷺ کے بتانے سے
جیون کے چراغوں میں آقاﷺ سے ہدایت ہے
قائم ہیں اجالے سب آقاﷺ کے جلانے سے
گردش میں زمانہ تھا آقاﷺ سے ملی راحت
ہر بگڑی بنی سب کی آقاﷺ کے بنانے سے
مقبول دعا ہوئی آقاﷺ کی ہے نسبت سے
شفقت ہے ملی سب کو آقاﷺ کے گھرانے سے
کونین ہے روشن گر آقاﷺ کی عنایت ہے
پایا ہے حقیقت میں آقاﷺ کے خزانے سے
ہر دور نے پایا ہے آقاﷺ کے وسیلے سے
ہر حسن ہے دنیا کا آقاﷺ کے سجانے سے
نفرت کی نخوت کی ظلمت کی سیاہی کی
ہر رسم ہٹی لوگو آقاﷺ کے ہٹانے سے
جب تک ہے مرے اندر آقاﷺ کی محبت حق
کوئی نہ مٹا پائے گا لاکھ مٹانے سے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارک ﷺ ***
ایسے کرم عظیم کا ساماں تو کیجیے
اپنے مدینے جانے کا امکاں تو کیجیے
چھتری نوازشات کی سر پر عطا کریں
ہم کو مدینے پاک کا مہماں تو کیجیے
آقاﷺ غلام سب ہیں شفاعت کے منتظر
ہم سب کی التجا ہے کہ احساں تو کیجیے
اس آس پر ہیں جیتے شفاعت نصیب ہو
آقاﷺ ہمارے درد کا درماں تو کیجیے
آقاﷺ سے گر امید نوازش کی ہے تجھے
دنیا کی ساز باز کو قرباں تو کیجیے
جینا ہے زندگی کو ہدایت پہ آپﷺ کی
آقاﷺ کے نام جینے کا عنواں تو کیجیے
حرمت پہ کر دیں آقاﷺ کی جانیں نثار حق
سارے غلام آقاﷺ سے پیماں تو کیجیے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارک ﷺ ***
آقاﷺ سے غلامی کی عطا مانگ رہا ہے
بے لوث محبت کی ادا مانگ رہا ہے
آقاﷺ کی غلامی کی سند مجھ کو عطا ہو
آسی یہی مالک کی رضا مانگ رہا ہے
ہر ایک طلب گار ہے آقاﷺ کی رضا کا
آقاﷺ سے شفاعت کی دعا مانگ رہا ہے
اک بار عطا ہو مجھے آقاﷺ کی زیارت
مالک سے نہ اور اس کے سوا مانگ رہا ہے
آقاﷺ کی محبت میں فقط اشک بہائیں
ہر درد سے دنیا کے شفا مانگ رہا ہے
سرکارﷺ کے روضے کو جو گزری ہو چھو کے
دل شہر مدینہ کی ہوا مانگ رہا ہے
رب تک یہ رسائی بھی تو آقاﷺ کی عطا ہے
حق قبر اندھیری میں ضیا مانگ رہا ہے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:49 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارک ﷺ ***
خدا کے در کا ہے رستہ دکھا دیا ہم کو
حضور آپﷺ نے جینا سکھا دیا ہم کو
درود پاک کی برکت سے سب ہوا ممکن
کہ اپنے عشق میں آقاﷺ لگا دیا ہم کو
غلام آپﷺ کے حاضر ہوئے مدینے میں
دکھا کے روضہ ہے ارفع بنا دیا ہم کو
خلوص دل کی شناخت ملی ہے آقاﷺ سے
کہاں پہ کون ہے اپنا بتا دیا ہم کو
یہی بہت ہے شفاعت کو آپﷺ آئیں گے
لحد کے خوف سے آقاﷺ جگا دیا ہم کو
عجیب بات ہے مدھم نہیں ستارے اب
افق سے پار بھی آقاﷺ بسا دیا ہم کو
کرم یہ سب ہے غلاموں پہ مصطفیٰ کا حق
حصول دنیا سے اوپر اٹھا دیا ہم کو
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:49 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** مشکل کشا علیؑ*** (منقبت)
قائم ہیں قول فعل پہ وہ پارسا علیؑ
ہر گام پر ہمارے ہیں مشکل کشا علیؑ
آقاﷺ کے جو گواہ تھے معصوم تر ہوئے
خیبر کی آن بان بنے مرتضٰی علیؑ
حسنینؑ و فاطمہؑ کے گھرانے کے رہنما
آقاﷺ کی ساری قوم کے ہیں پیشوا علیؑ
حاصل تھی ہر گھڑی جو رفاقت حضورﷺ کو
وہ بحر بے کراں ہیں سراپا وفا علیؑ
چاہت حضورﷺ کی انہیں بےحد عزیز تھی
افضل ہے ان کی شان کہو مرحبا علیؑ
مشکل کشا ہیں ایسے کہ دنیا سنوار دیں
رہتا ہے میرے لب پہ بھی ہر آن یا علیؑ
ہادی ہیں مومنوں کے امانت شعار حق
آقاﷺ کے جو رفیق ہیں وہ رہنما علیؑ
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:49 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** حیدرِ کرارؓ *** ( منقبت)
علم کے دانائے گوہر ، حیدرِ کرارؓ ہیں
معرکوں میں میر لشکر ، حیدرِ کرارؓ ہیں
آپ عاشق ہیں نبیؐ کے، باپ ہیں حسنینؓ کے
فاطمہ زھراء ؓ کے آپ شوہر ، حیدرِ کرارؓ ہیں
آپ جیسا دوسرا کونین میں ممکن نہیں
سارے عالم سے بہادر ، حیدرِ کرار ؓ ہیں
ہر ولایت آپ کی ہے شیر یزداں آپ ہیں
اولیاء میں سب کے رہبر ، حیدرِ کرارؓ ہیں
دین کی تفہیم میں بالا نہیں ان سا کوئی
جانِ دینِ سرور ﷺ ، حیدرِ کرارؓ ہیں
سب دلیری سب شجاعت تھی بدولت آپ کے
دین کی تلوار خنجر ، حیدرِ کرارؓ ہیں
مصطفی کے دین کی تفسیر ساری آپ ہیں
علم کا ہیں آپ ساگر ، حیدرِ کرارؓ ہیں
کعبہ آمد آپ کی رخصت ہوئے مسجد میں حق
ہر شجاعت کے ہیں پیکر ، حیدرِ کرارؓ ہیں
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:49 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارکﷺ ***
اگر ہم کو آقاﷺ ملیں گے نہیں
کبھی دیپ الفت جلیں گے نہیں
اگر راہ حق سے ہٹیں گے نہیں
کبھی دور آقاﷺ رہیں گے نہیں
نظر ہم غلاموں پہ ہو آپﷺ کی
عطا کے سمندر تھمیں گے نہیں
نبی پاکﷺ سے ہم رہیں گے جڑے
کبھی آپﷺ سے ہم کٹیں گے نہیں
مدینے کی گھومیں گے ہر ہر گلی
قدم تب ہمارے رکیں گے نہیں
گناہوں کا ہے بوجھ بھاری بہت
شفاعت نہ ہوگی بچیں گے نہیں
مجسم کرم ہیں سراپا عطاﷺ
نگاہوں سے اوجھل کریں گے نہیں
غلامی میں آقاﷺ کی سبقت ملے
غلاموں میں پیچھے چلیں گے نہیں
رہے شان یزداں سلامت سدا
نشاں دین حق کے مٹیں گے نہیں
*** ایم اکرام الحق ***