[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارک ﷺ ***
دل نے دی ہے یہی صدا صاحبﷺ
آپ کی ہو فقط رضا صاحبﷺ
آپ دنیا سے ہیں جدا صاحبﷺ
ایسے عاشق نہیں خدا صاحبﷺ
آپ کی سر پہ ہو ردا صاحبﷺ
رب سے مانگی یہی دعا صاحبﷺ
آپﷺ جیسا کوئی بھی دنیا میں
پھر نہ مشکل کشا ہوا صاحبﷺ
دو جہانوں میں جو ملا ہم کو
آپ کے در سے ہے ملا صاحبﷺ
بات اس میں ہے آپﷺ کی ساری
جو بھی قرآں نے ہے کہا صاحبﷺ
میرے آ کے غریب خانے پر
آپ کر دیں مرا بھلا صاحبﷺ
ہے دعا آپ ﷺ کی شفاعت کی
آپ کر دیں نا سب عطا صاحبﷺ
تیرگی آپ ﷺ نے مٹائی حق
روشنی ہر سو کی سدا صاحبﷺ
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاکﷺ ***
اپنے آقا ﷺ سے پیار کرتا ہوں
دل فدا بے شمار کرتا ہوں
اس غلامی کے تاج کو آقاﷺ
ذہن و دل پر سوار کرتا ہوں
لب پہ رہتا درود ہے آقاﷺ
ذکر اب بار بار کرتا ہوں
جو بھی موسم درود میں گزرے
اس کو شامل بہار کرتا ہوں
ناز کرتا ہوں اس غلامی پر
دل کی تسبیح شمار کرتا ہوں
آپﷺ والی ہیں ساری دنیا کے
آپﷺ پر جاں نثار کرتا ہوں
دل کی ساری امید ہی آقاﷺ
آپ ﷺ پر استوار کرتا ہوں
دل کی آقاﷺ فقط نگارش ہیں
جب قلم اختیار کرتا ہوں
آپﷺ آئیں گے گھر ہمارے حق
آپ ﷺ کا انتظار کرتا ہوں
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** حمد باری تعالٰی ***
اپنے مالک سے پیار کرتا ہوں
ایسا میں بار بار کرتا ہوں
حمد اک لا جواب ہو جائے
رب سے دل استوار کرتا ہوں
آس دنیا کی چھوڑ دوں مالک
اک دعا اختیار کرتا ہوں
خود شناسی کی ہے لگن ایسی
خود کو آسی شمار کرتا ہوں
پیارے مالک کی شان اقدس کو
اپنے دل پر سوار کرتا ہوں
اپنی الفت نواز دے مالک
التجا بے شمار کرتا ہوں
سب وفائیں سمیٹ کر اپنی
رب کے در پر نثار کرتا ہوں
دل سے پرور دگار سے اپنے
سب وفا کا قرار کرتا ہوں
ایک سجدہ قبول کر لے حق
میں تو سجدے ہزار کرتا ہوں
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارکﷺ ***
آپﷺ کا ہو کرم تو سنور جائیں گے
ہم عقیدت میں حد سے گزر جائیں گے
ایک دم سے وہاں ہم سدھر جائیں گے
جب مدینے کے ہم بھی نگر جائیں گے
در پہ سرکارﷺ کے حاضری جب ہوئی
تب تو جذبات سارے بپھر جائیں گے
جتنا چاہے بھی شیطاں ہمیں روک لے
ہم مدینے کو لازم مگر جائیں گے
جس کی لہروں سے پھوٹے کرم ہی کرم
اس سمندر میں ہم بھی اتر جائیں گے
اپنی رحمت سے تب تھام لینا ہمیں
قافلے سے اگر ہم بچھڑ جائیں گے
اب عطا ہو ازن حاضری کا مجھے
گر بلائیں نہ آقاﷺ کدھر جائیں گے
روک لینا ہمیں در پہ سرکارﷺ کے
آپﷺ کے شہر میں ہم اگر جائیں گے
در پہ آقاﷺ کے پہنچیں گے جیسے ہی حق
خاک میں ہم وہاں کی بکھر جائیں گے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول مقبولﷺ ***
آقاﷺ کے عشق میں ہیں آنسو بہانے والے
آقاﷺ کی ہیں غلامی میں مسکرانے والے
لگتے ہیں دل کو اچھے آقاﷺ بلانے والے
سرکارﷺ کی محبت دل میں بسانے والے
سرکارﷺ آج اپنے عاشق کا مان رکھنا
دل سے ہیں اس غلامی کو ہم نبھانے والے
آقاﷺ کی شان دنیا میں سب سے ہے نرالی
آقاﷺ کی مانتے ہیں سارے زمانے والے
سرکارﷺ کا ہے خاصہ سرکار ہی فقط ہیں
ایماں بچانے والے انساں بنانے والے
آقاﷺ کی اس غلامی کا تاج سر پہ رکھنا
سب راز دل کے آقاﷺ کو ہیں سنانے والے
محشر بنا رہے ہیں ایماں بچا کے اپنا
مٹ جائیں خود صداقت کو حق مٹانے والے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول مقبولﷺ ***
میرے آقاﷺ پہ وحی کا جو صحیفہ اترا
زندگی جینے کا دنیا میں سلیقہ اترا
آپ ﷺ آئے تو ادب ایسے سمایا دل میں
پھر سے دنیا میں محبت کا قرینہ اترا
میرے آقاﷺ کی عنایت کی کرامت ٹھہری
جو درودوں کا سلاموں کا وظیفہ اترا
سارے عالم کو ہدایات نظامت دینے
اک صداقت کا دیانت کا طریقہ اترا
مرحبا نور نبی پاک ﷺ کی عظمت بالا
ساری خلقت کی ہدایت کو سفینہ اترا
سب غلاموں کو کرامات شفاعت دے دی
رہتی دنیا کے لیے ایک خزینہ اترا
میرے آقاﷺ کی وساطت سے ملی دانش حق
علم و حکمت کا مدینے میں ذخیرہ اترا
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاک ﷺ ***
جی رہے ہیں جیون ہم آپﷺ کی اطاعت میں
زندگی یہ گزرے گی آپﷺ کی محبت میں
ابتدا بھی دنیا کی انتہا بھی آقاﷺ ہیں
پایا سب ہے عالم نے آپﷺ کی عقیدت میں
ہم درود پڑھتے ہیں ہم سلام کہتے ہیں
رحمتوں کی بارش ہے مصطفٰیﷺ کی مدحت میں
ہم نے ایسا دیکھا بھی کب کہاں ہے جیون میں
جو سکوں ہے دیکھا سرکارﷺ کی نفاست میں
بس وہی غنیمت ہے بس وہی ہے حاصل بھی
وقت جو لگایا ہے فکر میں عبادت میں
ہم نے جو کمایا ہے آپﷺ کی بدولت ہے
سب خزانے پائے ہیں آپﷺ کی قیادت میں
زندگی کا حاصل حق آپﷺ کی محبت ہے
زندگی ہے آقاﷺ کے ذکر کی ریاضت میں
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارکﷺ ***
ذکر آقاﷺ میں دن گزرتے ہیں
اس غلامی پہ مان کرتے ہیں
ختم آقاﷺ پہ ہی رسالت ہے
اس حقیقت پہ جاں چھڑکتے ہیں
لمحے حاصل وہی ہیں جیون کا
ذکر آقاﷺ میں جو بسرتے ہیں
اس غلامی پہ مان ایسا ہے
ذکر آقا ﷺ میں دل سنورتے ہیں
سب ہے جیون حضورﷺ کے صدقے
اپنے آقاﷺ پہ ہم بھی مرتے ہیں
انﷺ پہ جیون یہ وار دیتے ہیں
جب غلامی میں ہم اترتے ہیں
خوش نصیبی ہے ان کا خاصہ حق
اس غلامی کا دم جو بھرتے ہیں
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاکﷺ ***
جیون کی عظمتوں سے درخشاں کیا مجھے
سرکارﷺ کے کرم نے ہے تاباں کیا مجھے
ایسے ملی ہے مجھ کو شفاعت حضورﷺ کی
آقاﷺ کی شان عالی نے شاداں کیا مجھے
حاصل ہیں زندگی کا تو لمحات سب وہی
آقاﷺ نے جب مدینے کا مہماں کیا مجھے
مجھ پر نوازشات کے انبار لگ گئے
نسبت نے آپﷺ کی ہے نمایاں کیا مجھے
انسان بن گیا ہوں تو آقاﷺ کا ہے کرم
میری حیات میں ہے فروزاں کیا مجھے
آقاﷺ کی نعت کہنے سے حاصل ہوا سکوں
اس طور زندگی میں ہے فراواں کیا مجھے
نازاں ہوں زندگی کی خصوصی عطا پہ حق
سرکارﷺ کے غلام کا عنواں کیا مجھے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارکﷺ ***
چشم نم کو اپنی ہم خوب تر بہائیں گے
آنسو جب ندامت میں آقاﷺ ہم گرائیں گے
آقاﷺ کی اطاعت میں اپنا سر جھکائیں گے
آقاﷺ کی محبت میں زیست ہم سجائیں گے
آپﷺ کی محبت میں دل کو ہم لگائیں گے
جب مدینے جائیں گے نعت ہم سنائیں گے
اپنی کسر نفسی سے اپنے عمل پیہم سے
آپﷺ سے وفا کی ہر بات ہم نبھائیں گے
جب مدینے جانے کا عزم کر کے نکلیں گے
راستے میں آقاﷺ کی نعت گنگنائیں گے
کام جب کوئی ہم کرتے نہیں ہیں نیت سے
کیسے بات ہوگی پھر جب نظر اٹھائیں گے
چھاوں جب مدینے کی یاد دل کو آئے گی
سبز شاخ والے حق پیڑ ہم اگائیں گے
*** ایم اکرام الحق ***