جشنِ آزادی
آج پاکستان کا تہترواں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے حسب روایت شہر کراچی گیارہ بج کر پچپن منٹ پر فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا، گلی محلوں سے تیز ملی نغموں کی آوازیں، رات 12 بجے ہونے والی آتش بازی نے شہر قائد کے آسمان کو رنگ برنگی چمکدار آتش بازی سے جگمگا دیا یہ سب نیا نہیں ہے ہر سال یہ دن اسی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جب سے ہوش سنبھالا اس روشنیوں کے شہر کو اسی طرح پررونق دیکھا ہم سب کووڈ 19 کی وجہ سے پچھلے سات ماہ سے جس کرب کا شکارتھے لاک ڈاؤن ختم ہونے سے رونقیں بحال ہونا شروع ہوئیں اور لوگ زندگی کی طرف واپس آنے لگے کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو متاثر کیا وہاں پاکستان بھی اس سے بچ نہ سکا بہت سارے لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیاکووڈ19 کے متعلق مختلف افواہیں بھی گردش کرتی رہیں الحمدللّٰہ پاکستان میں حالات پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کافی بہتر ہیں اللّٰہ ارض پاک کو آنے والی تمام آفات اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے اور مخلص اور ایماندار حکمران نصیب کرے۔آمین
ہم تا بہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں
ہم مصطفوی، مصطفوی، مصطفوی ہیں
جمیل الدین عالی
دلوں میں کوئی خواب تھا بسا ہوا
نظر میں اک گلاب تھا چھپا ہوا
عجب بہار میں کھلا وہ پھول مہتاب کا
یہ سادگی یہ تازگی یہ چاندنی
خدا کرے
خدا کرے
خدا کرے ۔۔۔!!!
خدا کرے ۔۔۔!!!
اردو ادب،اردوزبان،نثر،شاعری، اردو آرٹیکلز،افسانے،نوجوان شعراء کا تعارف و کلام،اردو نوٹس،اردو لیکچرر ٹیسٹ سوالات،حکایات
تنقید کرنے کے لیے کوئ پہلو چھوڑا نہیں !!!بہترین👌👍
حسن ذوق ہے آپ کا🌷
نوازش🥀💛