لیسن پلان سبقی خاکہ اخلاق نبوی صل اللہ علیہ وسلم

 تیار کردہ: افشاں سحر

جامعہ ملیہ گورنمنٹ گرلزسیکنڈری اسکول

                 


                           سبقی خاکہ


مضمون:اردو

جماعت:نہم (الف)

عنوان:اخلاق نبوی صل اللہ علیہ وسلم

پریڈ:5

مقاصد:

• جملہ اسمیہ اور جملہ فعلیہ میں امتیاز کر سکیں گے اور ترکیب نحوی کرسکیں ۔

• اپنی گفتگو یا اظہار خیال کے لئے موزوں الفاظ تراکیب اور جملے استعمال کرسکیں۔

• ادب پارے اور مضمون کے بنیادی نکات درج کر سکیں۔

• مولانا الطاف حسین حالی کے تعارف سے آگاہ ہو سکیں۔

تدریسی وسائل:

  کتاب، کا پی، چاک، تختہ سیاہ۔

آمادگی:

• قوم کسے کہتے ہیں؟

• بحیثیت قوم ہمیں آپس میں کس طرح رہنا چاہیے؟

• ہماری قوم کا کوئی بھی فرد پریشانی میں ہو تو ہمیں اس کے ساتھ کیسا رویہ رکھنا چاہیے؟

اعلان سبق:

آج ہم قومی ہمدردی کے بارے میں پڑھیں گے۔

طریقہ تدریس:

طلباء کو الطاف حسین حالی کا مختصر سا تعارف کروایا جائے گا ان کی تصانیف کے بارے میں بتایا جائے گا ادب میں ان کے کارناموں کے متعلق مختصراً بتایا جائے گا۔

طلباءسے قومی ہمدردی کی بلند خوانی کروائی جائے گی تلفظ کی اصلاح کی جائے گی۔نئے الفاظ کے معنی لکھوائے جائیں گے۔مزید مثالوں اور واقعات سے قومی ہمدردی کی وضاحت کی جائے گی۔

سبق کے سوال و جواب کروائے جائیں گے کثیرالانتخابی سوالات کروائے جائیں گے۔خالی جگہ صحیح اور غلط کے نشانات لگوائے جائیں گے۔ جملہ اسمیہ اور جملہ فعلیہ کی تعریفات لکھوائی جائیں گی جملہ اسمیہ اور جملہ فعلیہ کی مشق کروائی جائے گی۔اور مضمون کی تعریف لکھوائی جائے گی۔

جائزہ:

• ہمدردی کا لفظ کن کلموں سے مرکب ہے؟

• ہمدردی سے کیا مراد ہے؟

• انسان میں اگر ہمدردی کا جذبہ نہ ہو تو کیا ہوگا؟

تفویض کار:

مضمون کی تعریف یاد کر کے آئیں؟

سبق کا خلاصہ اور مرکزی خیال کاپی میں تحریر کریں۔

اردو ادب،اردوزبان،نثر،شاعری، اردو آرٹیکلز،افسانے،نوجوان شعراء کا تعارف و کلام،اردو نوٹس،اردو لیکچرر ٹیسٹ سوالات،حکایات

لیسن پلان سبقی خاکہ اخلاق نبوی صل اللہ علیہ وسلم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں