[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارکﷺ ***
جاں بھی ناموس پر فدا کیجیے
ایسے سرکارﷺ سے وفا کیجیے
آسیوں کے لیے دعا کیجیے
در شفاعت کا ہم پہ وا کیجیے
لب معطر رہیں غلاموں کے
ہم کو ایسا ہنر عطا کیجیے
جب فقط آپﷺ کا سہارا ہے
اپنے در کا ہی بس گدا کیجیے
دل فروزاں رہے درودوں سے
ذکر سرکارﷺ ایسے کیا کیجیے
مل گئی آپﷺ کی غلامی حق
شکر اس پر تو با خدا کیجیے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت نبی ﷺ ***
مرے پاس آقا ﷺ فقط گفتگو ہے
کرم کی نظر ہی مری آبرو ہے
کبھی میرے آقاﷺ مدینے بلالیں
یہی آرزو ہے یہی جستجو ہے
کسی طور پہنچوں درٍ مصطفٰیﷺ پر
مجھے حاضری کی بہت آرزو ہے
سلاموں کے تحفے درودوں کے گجرے
محبت نبی پاک ﷺ کی چارسو ہے
نگاہیں مدینے میں ہی چھوڑ آیا
مدینہ ہی اب تک مرے رو برو ہے
محبت ہے آقا ﷺ کی قریہ بہ قریہ
نظارہ عقیدت کا ہی کو بہ کو ہے
جسے مل گئی حق رضائے محمدﷺ
وہی پھر تو کونین میں سرخرو ہے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارک ﷺ ***
آنکھوں میں ضیا آئے لبوں پر یہ دعا ہو
جب وقت مرا آئے شفاعت کی ندا ہو
جب قبر اندھیری میں فرشتے بھی اٹھائیں
آقاﷺ کے حسیں مکھڑے کا دیدار عطا ہو
آقا ﷺ کے غلاموں میں مرا نام پکاریں
آقا ﷺ کی عنایت کا بھی انداز جدا ہو
یا رب ہو عطا مجھ کو یہ کلمے کی سعادت
ملنا ہے وہی سب کو جو منظور خدا ہو
انساں ہوں خطا کار معافی کی صدا ہے
گر مجھ سے کوئی دنیا کی الفت میں خطا ہو
ایمان کی حالت میں مسافر ہو مرا دم
دنیا کے تقاضوں میں بھی مالک کی رضا ہو
آقاﷺ کی عطاعت میں ہے مالک کی رضا حق
جیون ہو مرا ایسے اطاعت ہی سدا ہو
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارکﷺ ***
کرم کا پھول وہﷺ گلشن میں جب کھلا ہوگا
جہاں یہ نورﷺ سے کیسے نہ پھر بھرا ہوگا
عروج دل کی عقیدت کو جب ملا ہوگا
کمال کیسے عنایت کا پھر ہوا ہوگا
غلام چاہ سے لبریز ہو چکا ہوگا
شگاف دل کا محبت سے بھر گیا ہوگا
زمین پر تو اجالے ہی چھا گئے ہونگے
دیار آپﷺ کا پر نور جب کھلا ہوگا
سلام اس کا تو لازم قبول ہونا ہے
صمیم قلب سے جس شخص نے کہا ہوگا
نوید انﷺ کی غلامی کی جب ملی ہوگی
زمانہ سارا ہی انﷺ پر ہوا فدا ہوگا
عروج ذوق میں سارا ہی کم لگے گا حق
درود آپ ﷺ پہ جتنا بھی پھر پڑھا ہوگا
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاکﷺ ***
با وضو ہو کے تب رہا کیجیے
نعت آقاﷺ کی جب کہا کیجیے
اب کرم کی نظر ذرا کیجیے
ہم کو اپنی عطا رضا کیجیے
تب عنایت کی انتہا ہوگی
جب عقیدت سے ابتدا کیجیے
دل تڑپنے لگا زیارت کو
در مدینے کا ہم پہ وا کیجیے
حق ملا آپﷺ کی غلامی کا
ناز اس شان پر سدا کیجیے
نام شامل ہو جب فدائین میں
تب غلامی کا حق ادا کیجیے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:46 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسولﷺ ***
سب جہانوں کے ہیں سلطان رسولِ اکرمﷺ
ہر سچائی کا ہیں عنوان رسولِ اکرمﷺ
دو جہانوں میں ہیں برہان رسولِ اکرمﷺ
رب کا لائے یہاں قرآن رسولِ اکرمﷺ
سارے نبیوں کی بھی آقاﷺ نے امامت پائی
سارے کونین میں ذیشان رسولِ اکرمﷺ
دل میں ہم آس لگائے ہوئے بیٹھے ہیں
گھر ہمارے بھی ہوں مہمان رسولِ اکرمﷺ
سارے عالم کا وسیلہ ہیں ہمارے آقاﷺ
سب کا پختہ کریں ایمان رسولِ اکرمﷺ
آپﷺ آئے تو جہانوں نے شفاعت پائی
حق کی آواز ہے فرمان رسولِ اکرمﷺ
سب میں اتحاد رہے ختم نبوت پر حق
ساری امت کی ہیں پہچان رسولِ اکرمﷺ
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت پاک ﷺ ***
قدموں میں سر ہے آپ ﷺ کے میرا پڑا ہوا
جیون میں آپ ﷺ کا ہی سدا آسرا ہوا
قربان کیوں نہ جائیں گے آقاﷺکی شان پر
سرکارﷺ کے طفیل ہے سب کچھ عطا ہوا
ناموس آپﷺ کی پے سبھی کو عزیز تر
ہر ایک آپ ﷺ پر ہے مجاہد فدا ہوا
دشمن نے گر محاذ ہیں کھولے عجیب تر
آقا ﷺ کا ہر غلام ہے ہر دم ڈٹا ہوا
سرکارﷺکی ہو بات تودنیا بھی چھوڑ دیں
خدمت میں پیش کرتے ہیں سر بھی کٹا ہوا
آقاﷺ بہا رہا ہوں میں آنسو سجود میں
کیسے برائی میں تھا کبھی مبتلا ہوا
حق پر کہاں کہاں نہیں احسان آپﷺ کا
ایسے حضور پاک ﷺ سے دل ہے ملا ہوا
***ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول مقبولﷺ ***
اپنی امت میں بسا کے مجھ کو بالا کر دیا
میرے آقاﷺ نے ہے جیون بھی نرالا کر دیا
آپ ﷺ آئے ہو گیا روشن زمانا یک بہ یک
زندگی میں پھر ہماری سب اجالا کر دیا
آپﷺ مالک کی محبت کے امیں ہیں دو بہ دو
آپﷺ کو ہے سب سے اونچی شان والا کر دیا
سارے عالم کی محبت ہے نچھاور آپ ﷺ پر
معتبر بس آپ ﷺ کا ہے ہر حوالا کر دیا
جب سے آقا ﷺ ہو گئے ساری شفاعت کے امیں
ساری امت کے غموں کا ہے ازالہ کر دیا
بندگی کی راہ میں مانگا تھا آقاﷺ کا کرم
کچھ نہ تھے اعمال پھر بھی لا محالہ کر دیا
مصطفٰی کی رب سے نسبت سب سے بالاتر ہے حق
مصطفٰی کو چار سو ہے سب سے اعلیٰ کر دیا
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت مبارک ﷺ ***
ہم غلاموں کو ہیں سینے سے لگانے والے
پیارے آقاﷺ ہیں عنایات دکھانے والے
عید میلاد پہ آنگن ہیں سجانے والے
آپﷺ آئیں گے دیے ہم ہیں جلانے والے
سارے کونین کے رہبر ہیں ہمارے آقاﷺ
سب جہانوں کو ہدایت ہیں دلانے والے
اب نہ کر پائے گا گمراہ کوئی بھی یارو
پیارے آقاﷺ جو ہیں ایمان جگانے والے
چاہ دنیا سے سروکار نہیں باقی کچھ
عشق سرکارﷺ کا ہیں لطف اٹھانے والے
بعد مرنے کے سلامت ہیں رحم دل سارے
مٹتے جاتے ہیں غریبوں کو ستانے والے
آپﷺ آئے تو کھلے در ہیں شفاعت کے حق
سب ہیں صد شکر بجا لاتے زمانے والے
*** ایم اکرام الحق ***
[4/19, 5:48 PM] Ikram Ul Haq Adbiat: *** نعت رسول مقبول ﷺ ***
سرکار ﷺ نے ظلمت کا ہر نقش مٹایا ہے
کونین کے والی ﷺ نے ہر قرض چکایا ہے
سرکار ﷺ کی چاہت کو مقبول بنایا ہے
مالک نے محبت کا احساس دلایا ہے
آقا ﷺ کے مدینے سے ہوجائے گزر میرا
کہنا ہے مدینے کو آئینہ بنایا ہے
سرکارﷺ کے روضے کو آنکھوں میں سمیٹا ہے
جالی کو بھی روضے کی دامن سے لگایا ہے
محبوب خدا ہونا سرکار ﷺ کی عظمت ہے
سرکار ﷺ کی خاطر ہی دنیا کو بسایا ہے
اس حسن کا مالک کب دیدار کرانا ہے
جس حسن سے آقا ﷺ کا دربار سجایا ہے
سرکارﷺ کے صدقے واری روز ہے جاتا حق
سرکارﷺ کی چاہت نے ہر غم ہی مٹایا ہے
*** ایم اکرام الحق ***
0 تبصرے
if you want to ask something feel free to ask.